20 ستمبر 2026 - 14:31
شیخ نعیم قاسم: ایران نے مزاحمت سے کامیابی حاصل کر لی

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کامیابی حاصل کی، جبکہ صہیونیت کی جارحیت کے خاتمے کے لیے مزاحمت ہی واحد راستہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شہیدِ مقاومت میں اپنے پیغام کے ذریعے نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت کی تمام شکلیں قبضے کے خاتمے اور سرزمین کی آزادی کا راستہ ہیں، جبکہ دیگر راستے صرف وقت ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور ان کے مقاصد کی تکمیل روکنا بھی ایک کامیابی ہے۔ لبنان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے مزاحمت کے راستے کو آزمایا اور اسی کے ذریعے مقبوضہ علاقوں اور انسانوں کی آزادی ممکن ہوئی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ دشمن کے ساتھ عسکری برابری نہیں، تاہم حق اور زمین کے مالک ہونے کے باعث مزاحمت جاری رکھنا ضروری ہے۔

حزب اللہ سربراہ نےکہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملے کا مقصد اسلامی نظام کو ختم کرنا تھا، تاہم ایران کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں بھی اگر صورتحال کئی دن یا ماہ تک جاری رہے تو مزاحمت کے باعث حزب اللہ اپنے آپ کو کامیاب سمجھتی ہے کیونکہ اس نے دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روکا۔

انہوں نے سابق حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ کو لبنان، فلسطین اور خطے میں مزاحمت کا پرچم بلند کرنے والی نمایاں شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین مرکزی مسئلہ ہے اور اس کی حمایت کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha